15 جون 2009 - 19:30

جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے دوران گزشتہ24گھنٹوں میں60 دہشت گرد ہلاک، جبکہ5 جوان جان بحق اور11زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنڈولہ، کوٹ کائی، سروروغہ ، مندانہ، کنڈ اور تاراکائی تک کے علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا ہے، اس علاقے میں30 شدت پسند ہلاک، دو جوان شہید اور چار ذخمی ہوئے۔ شکائی، کانیگورم، لدھا کے مقام پر7کلومیٹر کے علاقے کو محفوظ بنا لیا گیاہے، شیروانگی کے علاقے میں بدستور لڑائی جاری ہے۔ شیروانگی کے علاقے میں20 شدت پسند ہلاک، ایک جوان شہید اور تین زخمیہوگئے۔ رزمک کے قریب اہم پہاڑیوں پر شدت پسندوں سے قبضہ چھڑا لیا گیا، کارروائی میں10 شدت پسند ہلاک، دو جوان شہید اور چار اہلکار زخمی ہو ئے تھے۔ شدت پسندوں کی6 اینٹی ایئر کرافٹ گن پوزیشنوں کو تباہ کر دیا گیا، ووزی سار علاقے میں ایک گن پوزیشن محفوظ بنا لی گئی جبکہ بڑی تعداد میں برآمد شدت پسندوں کے زیر استعمال بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بر آمد ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کے زیر استعمال کئی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت سے شدت پسند اسلحہ بارود کے ساتھ اپنے مقامات چھوڑ رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سرچ آپریشن کے دوران علاقہ محفوظ بنا رہی ہیں، عام لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے۔ کچھ علاقوں میں عام لوگ سفید جھنڈے لہرا کر اپنے آپ کو سرچ کے بعد کلیئر کرا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا سوات مالاکنڈ میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے ۔آپریشن راہ راست مین سکیورٹی فورسز نے فتح پور اور میاندم کے قریب علاقوں سے4 شدت پسندوں کو گرفتار کیا اور9 سرنگیں دریافت کی۔